امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس وقت فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلی جنس عہدیدار نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کے ساتھ فضائی جھڑپ میں بھارتی فضائیہ کا کم از کم ایک رافیل طیارہ تباہ ہوا تھا۔
پاکستان ایئر فورس نے رواں سال مئی میں بریفنگ کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ جنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 رافیل، ایک سخوئی 30، ایک مگ 29، ایک میراج 2000 اور ایک کثیرالمقاصد بغیر پائلٹ فضائی نظام کو تباہ کیا گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی متعدد بار پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں۔ فروری میں ان کے بیان کے مطابق طیاروں کی تعداد 10 تھی۔
بھارت نے 2016 میں فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن سے 36 رافیل طیارے خریدنے کا معاہدہ کیا تھا، جس کی مالیت تقریباً 8 ارب 80 کروڑ ڈالر تھی، جبکہ حال ہی میں بھارت نے مزید 114 رافیل طیارے خریدنے کا آرڈر بھی دیا ہے۔
مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روزہ جنگ کے دوران دونوں ممالک نے لڑاکا طیاروں، میزائلوں، توپ خانے اور ڈرونز کا استعمال کیا تھا۔
پاکستان نے جنگ کے فوری بعد دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی فضائیہ کے کم از کم 6 لڑاکا طیارے مار گرائے، جن میں فرانسیسی ساختہ رافیل بھی شامل تھے، تاہم بھارت نے 6 طیارے گرائے جانے کی تردید کی تھی، جبکہ کچھ طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا۔
برطانوی ایوی ایشن جریدے ’فلائٹ انٹرنیشنل‘ نے بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال رافیل لڑاکا طیاروں کی تعداد 36 سے کم کرکے 32 بتا دی۔
جریدے کی سالانہ ڈائریکٹری کے مطابق بھارتی فضائیہ کے فعال بیڑے میں اب 32 رافیل طیارے شامل ہیں۔
علم میں رہے کہ مئی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ سے قبل یہ تعداد 36 تھی۔
رپورٹ میں اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد پاکستان کے اس دعوے کو تقویت ملی ہے کہ مئی 2025 کی فوجی جھڑپوں کے دوران پاکستانی فضائیہ نے 4 بھارتی رافیل طیارے مار گرائے تھے