1000005866

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن ’’ردالفتنہ-3‘‘ کے تحت کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیوں کے دوران 15 دہشت گرد ہلاک کیے۔

مستونگ میں ایک کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، جبکہ دوسری کارروائی کے دوران 10دہشت گردوں کو ہلاک کردیے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے اور بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔

آپریشن کے دوران کلی پسند خان، موسیٰ خان، خراسانی اور کفتاری کے علاقوں کو دہشت گردوں سے مکمل کلیئر کرا لیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کارروائیوں جاری رہیں گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مستونگ میں 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور عزم قابلِ تحسین ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan