1000306107

برطانوی دائیں بازو کے رہنما ٹومی رابنسن نے دو صحافیوں کو ہراساں کرنے کا مجرم قرار دیے جانے کے عدالتی فیصلے کے خلاف کورٹ آف اپیل میں درخواست دائر کردی۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹومی رابنسن، جن کا اصل نام اسٹیفن لینن ہے، کو اکتوبر میں دو صحافیوں کو ہراساں کرنے اور انہیں تشدد کا خوف دلانے کے دو الزامات میں مجرم قرار دیا گیا تھا۔

ٹومی رابنسن کو 16 دسمبر کو سزا سنائی جائے گی، جبکہ ان جرائم میں زیادہ سے زیادہ 10 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ عدالت کے عملے نے بدھ کو تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے، تاہم اپیل کی سماعت کی اجازت دینے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوا۔

استغاثہ کے مطابق ٹومی رابنسن نے اگست 2024 میں فری لانس صحافی اینڈریو ینگ اور ڈیلی میل کے ایڈیٹر جیکب ڈرین ہوبر کو دھمکانے اور خوفزدہ کرنے کی کوشش کی تھی

متعلقہ ٹیگز:#World