1000004499

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس پولی گراف ٹیسٹ کے لیے ملزم احسن کو لے کر لاہور روانہ ہو گئی۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوع اور پوسٹ مارٹم سے حاصل شدہ سیمپلز کا بھی تجزیہ کرایا جائے گا، جبکہ ملزم احسن کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا.1000004498 ان کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن کے 3 موبائل فونز کا بھی فرانزک کرایا جائے گا، تینوں موبائل فونز پر کوئی پاس ورڈ یا سیکیورٹی کوڈ نہیں تھا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ربیعہ احسن اور ان کے شوہر کے درمیان چیٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے، ابتدائی موبائل تجزیے میں کسی تنازع یا دشمنی کے شواہد نہیں ملے، موبائل فونز کی فرانزک رپورٹ چالان کا حصہ بنائی جائے گی

متعلقہ ٹیگز:#Crime