1000005209

ترجمان ایرانی فوج کے مطابق صوبہ ہمدان کے علاقے نہاوند کی پہاڑیوں میں اوربیٹر فور ڈرون گرایا گیا، ڈرون کا ملبہ ملنے کے بعد تکنیکی جانچ کے لیے فوجی تنصیب پر منتقل کردیا گیا۔

بیان کے مطابق اوربیٹر فور ڈرون جی پی ایس کے بغیر بھی کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ڈرون کو مار گرانا ایران کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

پارلیمنٹ سے خطاب میں ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے ایران کے خلاف کوئی نئی فوجی کارروائی کی تو جنگ کا دائرہ اور مقام ایران کی مسلح افواج طے کریں گی۔

باقر قالیباف نے کہا کہ ہمارے لیے اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ امریکہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ۔ اگر اس بار امریکی کوئی غلطی کرتے ہیں تو جنگ کا جغرافیہ ایران کی مسلح افواج کی صلاحیت اور ارادہ طے کرے گا۔ نئی جنگ کا دھواں بہت سے لوگوں کی آنکھوں میں جائے گا

متعلقہ ٹیگز:#War