1000302804

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران نے میزائل اور ڈرون کی پیداواری لائنیں زیر زمین منتقل کر دی ہیں تاکہ کسی بھی صورتحال میں ہتھیاروں کی تیاری کا سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایران نے اپنے میزائل اور ڈرون پروگرام کا ڈھانچہ اس انداز میں ترتیب دیا ہے کہ دشمن کی ممکنہ کارروائیاں اس کی پیداواری صلاحیت کو متاثر نہ کر سکیں. نہوں نے کہا کہ دشمن ماضی میں بھی ایران کو میزائل بنانے سے نہیں روک سکا کیونکہ ملک کا پیداواری نظام لچکدار بنیادوں پر قائم ہے، پیداواری لائنوں کو زیر زمین منتقل کرنے کا مقصد دفاعی تیاریوں کا تسلسل برقرار رکھنا ہےپاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایرو اسپیس فورس کے تمام ہتھیار مقامی علم، مہارت اور ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں، جبکہ ایران نے اس مقصد کیلئے کسی دوسرے ملک سے ہتھیار درآمد نہیں کیے۔

متعلقہ ٹیگز:#War