امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے متعلق پالیسی پر میرے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔
جے ڈی وینس نے فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نومبر کے آغاز میں سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ سے متعلق سوال کا جواب دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی بھاری شکست کی وجہ قرار دیا تھا۔
نائب صدر کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ میرے مؤقف میں کوئی فرق نہیں
جے ڈی وینس نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے جمعے کو مجھے کہا تھا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی ضرورت نہیں، بلکہ ڈیموکریٹس کے زیرِ انتظام شہروں میں بدعنوانی پر توجہ دینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کی سیاسی قیمت چکانا پڑی، جس کے نتیجے میں پیٹرول اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
جے ڈی وینس کے مطابق توانائی کی بلند قیمتوں کی وجہ صرف مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال نہیں بلکہ امریکا میں کئی دہائیوں سے توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں مطلوبہ سرمایہ کاری نہ کرنا بھی ہے۔