1000006514

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے 200 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ سکہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی یادگار کے طور پر جاری کیا گیا ہے

اعلامیے کے مطابق سکے کے سامنے کی طرف وسط میں ابھرتا ہوا ہلالی چاند اور ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ چاند تارے کے اوپر سکے کے بالائی نصف دائرے میں "اسلامی جمہوریہ پاکستان" تحریر ہے۔

چاند تارے کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر سالِ اجرا 2026 درج ہے۔ چاند تارے کے دائیں بائیں بالترتیب سکے کی مالیت 200 عدد میں اور اردو رسم الخط میں "روپیہ" موٹے حروف میں کندہ ہے۔

سکے کے وسط میں موجود تصویر کے بائیں اور دائیں جانب 200ویں یومِ پیدائش کو ظاہر کرنے کے لیے "1826" اور "2026" کندہ ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ یادگاری سکہ جمعہ 27 نومبر 2026 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے کاؤنٹرز سے جاری کیا گیا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan