پاکستانی اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔
اداکارہ میرا نے بہن شائستہ کے لندن کے ہسپتال میں انتقال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ میرا نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔ مرحومہ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں جبکہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اداکاری کی تھی۔
شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔