آزاد کشمیر میں اسلحہ رکھنے والے شہریوں کو لائسنسس لے کر تھانوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر میں اسلحہ لائسنسوں کی رجسٹریشن کی مدت میں 21 نومبر تک توسیع کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ مدت کے اندر اپنے قریبی تھانوں میں اسلحہ لائسنسوں کی رجسٹریشن مکمل کروائیں۔
محکمہ داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کروانے والے شہریوں کے اسلحہ لائسنس منسوخ تصور کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بغیر رجسٹریشن اسلحہ رکھنے والوں کے ہتھیار ضبط کرنے اور انھیں گرفتار کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی
خیال رہے کہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے راولاکوٹ میں تازہ تشدد اور مظاہرین سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے جانی نقصان کی اطلاعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ کمیشن نے وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتوں پر زور دیا کہ صورت حال مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے فوری طور پر بامعنی مذاکرات شروع کیے جائیں۔