1000005874

ایشیائی چیمپئن بننے کے 3 بعد باڈی بلڈر سجاد جواد کی موت نے سب کو حیران کردیا۔

عراقی باڈی بلڈر سجاد جواد نے تین روز قبل ہی مسٹر ایشیا چیئمپئن شپ میں سونے کا تمغہ جیتا تھا جس کے بعد ان کی موت ہوگئی۔عراقی فیڈریشن نے تن ساز کے انتقال کی تصدیق کردی لیکن موت کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 30 سال کے سجاد نے تھائی لینڈ میں ہونے والی مسٹر ایشیا چیمپئن شپ کی نوے کلو گرام کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔

باڈی بلڈر کے انتقال پر ان کے مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Sports