1000305964

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیو اسٹریمنگ کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ معاملہ ایڈمنسٹریشن کمیٹی میں ہے، ابھی رولز فریم ہونا باقی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے رولز بننے تک اپیلیں ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ مجھے ڈکٹیٹ نہیں کر سکتے، اس عدالت میں کیا ہونا چاہیے کیا نہیں یہ میرا کام ہے، سماعت اوپن کورٹ میں ہو رہی ہے، آپ دلائل شروع کرنے سے کیوں ہچکچا رہے ہیں؟

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کیس میں شہزاد اکبر، فرحت شہزادی اور ذلفی بخاری سمیت دیگر ملزمان غیر حاضر رہے، عدالت نے صرف 2 ملزمان کی حد تک کیس آگے بڑھایا۔

انہوں نے کہا کہ پیسہ قومی خزانے کے بجائے 4 سال سپریم کورٹ کے پاس پڑا رہا، پیسہ سپریم کورٹ کی انویسمٹنٹ سے دوگنا ہو گیا، نقصان کہاں ہوا ہے؟

بیرسٹر سلمان صفدر نے یہ بھی کہا کہ قومی خزانے کو نقصان اس مقدمے کے ذریعے ہوا، مہنگی ترین پراسیکیوشن کی گئی، نیب کا مقدمہ یہ ہوتا ہے کہ پیسہ باہر چلا گیا یہاں تو پیسہ ملک میں آرہا ہے

متعلقہ ٹیگز:#Crime