1000005831

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی۔

چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

گزشتہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے تیاری کے لیے 2 ہفتوں کی مہلت طلب کی تھی تاہم عدالت نے ایک کیس کی تیاری کے لیے صرف ایک ہفتے کا وقت دیا تھا۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے اپیلوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کی بھی استدعا کر رکھی ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime