1000303038

فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں مبینہ طور پر 10 سالہ یتیم بچی پر اس کے چچا اور چچی نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

بچی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ملزم چچا کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والدین وفات پا چکے ہیں اور وہ اپنے چچا کے گھر میں اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ رہتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان بچی سے مبینہ طور پر بھیک منگواتے تھے اور پیسے چھپانے کے شبے میں اس پر تشدد کیا اور پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے چچا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Crime