1000004223

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی عظیم قومی، علمی اور فکری خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی، جس میں علامہ محمد اقبالؒ کی قومی خدمات اور افکار و نظریات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فلسفۂ خودی کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری، اتحاد اور آزادی کا شعور اجاگر کیا، جبکہ قیامِ پاکستان کی فکری بنیاد رکھنے میں بھی ان کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبالؒ کے افکار بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

قرارداد کے ذریعے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں افکارِ اقبالؒ کے فروغ کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں اور فلسفۂ خودی سمیت پیغامِ اقبالؒ سے متعلق آگاہی پروگرام ترتیب دیے جائیں تاکہ نئی نسل کو شاعرِ مشرق کے نظریات اور قومی خدمات سے روشناس کرایا جشاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو ان کی عظیم قومی، علمی اور فکری خدمات پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی، جس میں علامہ محمد اقبالؒ کی قومی خدمات اور افکار و نظریات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق علامہ اقبالؒ نے اپنی شاعری اور فلسفۂ خودی کے ذریعے مسلمانوں میں بیداری، اتحاد اور آزادی کا شعور اجاگر کیا، جبکہ قیامِ پاکستان کی فکری بنیاد رکھنے میں بھی ان کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ علامہ اقبالؒ کے افکار بالخصوص نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

قرارداد کے ذریعے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں افکارِ اقبالؒ کے فروغ کے لیے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں اور فلسفۂ خودی سمیت پیغامِ اقبالؒ سے متعلق آگاہی پروگرام ترتیب دیے جائیں تاکہ نئی نسل کو شاعرِ مشرق کے نظریات اور قومی خدمات سے روشناس کرایا جا سکے۔ ا سکے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan