نیشنل ڈیجیٹل ڈیٹابیس اتھارٹی (نادرا) سے گھر بیٹھے مختلف سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت کئی علاقوں میں دستیاب ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے شہری گھر بیٹھے اپنی متعلقہ یونین کونسل سے پیدائش، وفات، شادی یا طلاق کا سرٹیفکیٹ بنوانے کی درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ سہولت پنجاب اور سندھ کے تمام اضلاع، بلوچستان کے منتخب اضلاع، پشاور اور اسلام آباد کی یونین کونسلوں میں دستیاب ہے۔
آن لائن درخواست جمع کروانے کا طریقہ کار
اپنے موبائل پر پاک آئی ڈی ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے اکاؤنٹ سے لاگ ان کریں
مینو سے ‘Provincial Civil Registration Services’ کا انتخاب کریں اور ‘Divorce’ کے آپشن پر کلک کریں
اپنی متعلقہ ضلع، تحصیل اور یونین کونسل کی معلومات درج کریں، جبکہ سابقہ بیوی/شوهر کی تفصیلات اور پتے (Addresses) درج کرنے کے بعد فارم پروسیس کریں
صوبائی قوانین کے مطابق فیس کی رقم اسکرین پر ظاہر ہو گی، جس کی ادائیگی جاز کیش، ایزی پیسہ، راِست، یا کسی بھی بینک کے ڈیبٹ/کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے
درخواست کی کامیابی سے جمع آوری اور نادرا و یونین کونسل کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد، شہری ایپ میں موجود ID Vault کے My Documents سیکشن میں جا کر اپنا طلاق سرٹیفکیٹ باآسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں
یونین کونسل کے اس ڈیجیٹل نظام سے شہریوں کا قیمتی وقت بچے گا اور وہ بغیر کسی دشواری کے گھر بیٹھے اپنی قانونی دستاویزات حاصل کر سکیں گے