1000303673

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایئر پورٹ پر اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب ملائیشیا سے واپس آنے والے 1 شخص کا اس کی 3 بیویوں نے غیر متوقع استقبال کیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق تینوں خواتین نے ایئر پورٹ پر شوہر پر دھاوا بول دیا۔

اس موقع پر پہلے تلخ کلامی اور بحث و تکرار ہوئی جو بعد ازاں ہاتھا پائی اور کھینچا تانی تک جا پہنچی۔

تینوں خواتین ایک دوسرے کے مقابلے میں شوہر پر اپنا حق جتاتی رہیں۔

ایئر پورٹ پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی صورتِ حال پر قابو پانے اور معاملہ سلجھانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے

متعلقہ ٹیگز:#World