بھارت کے ایک چڑیا گھر میں چار ریچھوں نے حملہ کرکے 44 سالہ ملازم کو ہلاک کردیا۔ واقعے کے بعد حکام نے چاروں ریچھوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا ریاست میزورام کے شہر آئیزول کے چڑیا گھر میں ہلاک ہونے والے ملازم کی شناخت سی لالرامسانگا کے نام سے ہوئی ہے جو چڑیا گھر میں اپنے فرائض انجام دے رہا تھا۔
حکام کے مطابق چار ہمالیائی کالے ریچھ اپنے پنجرے کی باڑ کے نیچے گڑھا کھود کر باہر نکل آئے اور اسی دوران ملازم پر حملہ کردیا۔ متاثرہ شخص پنجرے کی جانب جا رہا تھا کہ ریچھوں نے اسے گھیر لیا اور جان لیوا حملہ کر دیا۔
واقعے کے وقت ملازم کے ساتھی بھی وہاں موجود تھے جنہوں نے اپنی آنکھوں کے سامنے یہ ہولناک منظر دیکھا۔
حکام نے اجازت ملنے کے بعد چاروں ریچھوں کو گولی مار دی اور بعد میں ان کی لاشیں دفنا دی گئیں۔
واقعے کے بعد آئیزول چڑیا گھر کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی ہیں