1000305381

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی گورنر خیبر پختونخوا کے آئینی کردار اور وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے۔

انہوں نےایک بیان میں کہا کہ فیصل کریم کنڈی کا وفاقی حکومت کے ساتھ ورکنگ ریلیشن شپ آئینی و انتظامی ضرورت ہے، وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے گورنر کو بااختیار بنارہی ہے۔

طارق فضل کا کہنا تھا کہ حالیہ آرڈیننس گورنر کو مزید اختیارات دینے کے حکومتی عزم کا ثبوت ہیں، گورنر راج اور ایمرجنسی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مشترکہ فیصلہ تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ رہے گی

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan