1000004431

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 24 گھنٹے میں طے کرنے کا طریقہ ناقابل برداشت قرار دے دیا

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ صورتحال یہی رہی تو ڈیلرز پیٹرول اسٹیشن بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے قیمتوں کا طریقہ فوری بدلنے اور ڈیلرز کا مارجن کم از کم 8 فیصد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی پی ڈی اے قیمتوں کا اختیار آئل کمپنیوں کو دینے سے متفق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئی پالیسیاں بناتے وقت ڈیلرز کے نمائندوں سے مشاورت ضرور کی جائے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan