وفاقی حکومت نے اگلے 24 گھنٹے کیلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے.
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 24 گھنٹے کیلیے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 1 روپے کی کمی سے 318 روپے فی لیٹر ہوگئی، جبہ ڈیزل کی قیمت 4 روپے کمی سے 353 روپے فی لیٹر ہوگئی۔
گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
متعلقہ ٹیگز:#Pakistan