1000304018

بھارتی اداکارہ سپریا پاٹھک نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر اداکار پنکج کپور نے شادی کے موقع پر مجھے 1 گھنٹے کی مہلت دی تھی اور کہا تھا کہ اگر 1 گھنٹے میں شادی کی تقریب مکمل نہ ہوئی تو میں وہاں سے چلا جاؤں گا۔

سپریا پاٹھک نے یہ دلچسپ واقعہ نیٹ فلکس کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں سنایا، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ’یہ پریم مول لیا‘ کی کاسٹ اور ہدایت کار سورج برجاتیا کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

شو کے دوران میزبان کپل شرما نے مہمانوں کو ان کی شادی کی تصاویر دکھائیں۔

سپریا پاٹھک اور پنکج کپور کی شادی کی تصویر سامنے آنے پر کپل شرما نے پنکج کپور کے چہرے پر ناراضی کے تاثرات کی وجہ پوچھی۔

بھائی سپر اسٹار، والد و والدہ نامور اداکار، بیٹی 10 سال میں ایک ہٹ فلم نہ دے سکی

سپریا پاٹھک نے بتایا ہے کہ میری اور پنکج کپور کی شادی کو 38 سال ہو چکے ہیں، شادی کے موقع پر پنکج نے 1 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دی تھی اور وہ ہر چند منٹ بعد وقت دیکھتے تھے کہ شادی مکمل ہوئی یا نہیں۔

سپریا پاٹھک اور پنکج کپور نے 1988ء میں شادی کی تھی، پنکج کپور کی اس سے قبل اداکارہ نیلمہ عظیم سے شادی ہوئی تھی، جن سے ان کے بیٹے اداکار شاہد کپور ہیں، سپریا اور پنکج کے 2 بچے، بیٹی ثناء کپور اور بیٹا روحان کپور ہیں۔

شو کے دوران اداکار آیوشمان کھرانہ نے بھی اپنی اہلیہ فلم ساز طاہرہ کشیپ سے شادی اور محبت کی کہانی بیان کی۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی کو 17 سال ہو چکے، ہم دونوں کی ملاقات ٹیوشن کلاسز میں ہوئی تھی۔

آیوشمان کے مطابق میں 17 برس کی عمر میں طاہرہ کو پسند کرنے لگا تھا، جبکہ دونوں نے 2008ء میں شادی کی، ہم دونوں کے 2 بچے، بیٹا وراج ویر اور بیٹی واروشکا ہیں

متعلقہ ٹیگز:#Entertainment