ڈیموکریٹ سینیٹر چک شومر نے سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو اکثریت حاصل ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
چک شومر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام تر ناموافق حالات کے باوجود ڈیموکریٹس نے سینیٹ کا معرکہ جیت لیا۔انہوں نے امریکی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، اب ڈیموکریٹس کو نتائج فراہم کرنے ہوں گے. چک شومر نے کہا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہماری پوری توجہ امریکی خاندانوں، ان کی تکالیف اور ان کی ضرورتوں پر تھی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ اب تک کے بدترین صدر ہیں، یہ امریکی تاریخ کی سب سے کرپٹ ترین انتظامیہ ہے، ریپبلکنز ٹرمپ کے پیچھے چلتے ہوئے کھائی میں جا گرے۔چک شومر نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی پالیسیوں نے بجلی، صحت کی سہولتوں سے متعلق مسائل اور مہنگائی میں اضافہ کیا، سینیٹ میں اب ایسی تبدیلی آ چکی ہے جو امریکا کو بدل دے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ ریپبلکنز وہ سبق سیکھیں گے جسے وہ آج رات تک دیکھنے میں ناکام رہے، ریپبلکنز امریکی عوام کی آواز سنیں