1000302803

اسرائیل کے صدر ہرزوگ نے نیتن یاہو کے حریف آئزن کوٹ کو حکومت بنانے کی دعوت دیدی۔

غزہ میں نسل کشی اور ایران جنگ چھیڑنے والے نیتن یاہو حکومت بنانے کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی اخبار کے مطابق اسرائیل کے صدر نے کہا ہے کہ اگر حکومت بنانے کی کوششیں ناکام ہوئیں تو کینیسٹ کو توڑ دیا جائے گا اور دوبارہ الیکشن کرائے جائیں گے۔ نیتن یاہو نے مطالبہ کیا تھا کہ یونٹی گورنمنٹ بنائی جائے تاہم صدر نے یہ مطالبہ ماننے سے انکار کردیا۔حکومت بنانے کے لیے درکار ووٹ حاصل کرنے میں ناکام نیتن یاہو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام پرستوں سے اپوزیشن کا اتحاد اسرائیل کے مستقبل اور سیکیورٹی کے لیے خطرات کا سبب بنے گا۔67 قانون سازوں نے آئزن کوٹ کی حمایت کی تھی جبکہ نیتن یاہو کو صرف 46 قانون سازوں کی حمایت حاصل ہوپائی تھی

متعلقہ ٹیگز:#World