1000006403

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے لاہور ریجن کیلیے موسم سرما کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا۔

نادرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نئے اوقات کار کا اطلاق لاہور، قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیر آباد اور اوکاڑہ کے دفاتر پر ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کیلیے سنگل شفٹ، ڈبل شفٹ اور میگا سینٹرز کے اوقات کار الگ الگ مقرر کیے گئے ہیں۔

نادرا دفاتر کے نئے اوقات کار:

سنگل شفٹ پیر تا ہفتہ صبح 8:30 سے شام 4:30 بجے تک

ڈبل شفٹ پیر تا ہفتہ صبح 8:30 سے رات 10:30 بجے تک

ڈبل شفٹ میں کام کرنے والے میگا سینٹرز پیر تا ہفتہ صبح 8:00 سے رات 11:45 بجے تک

24 گھنٹے کام کرنے والے میگا سینٹرز روزانہ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے

نماز جمعہ کیلیے وقفہ صرف جمعہ کے روز دوپہر 1:00 بجے سے 2:00 بجے تک ہوگا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan