صدر مملکت آصف علی زرداری نے کل ہنگامی طور پر لاہور آنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق صدر زرداری لاہور میں سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کریں گے،آصف علی زرداری چوھدری شجاعت سےانکی رہائشگاہ پرملاقات کریں گے۔
وہ خصوصی طور پر اس ملاقات کے لیے لاہور پہنچیں گے،صدر آصف علی زرداری کا دو روزہ دورہ لاہور موجودہ سیاسی تناظر میں اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔