1000006056

ملک میں سونے کی گرتی قیمتوں کو بریک لگ گیا، دام میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 7800 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا دام 3 لاکھ 84 ہزار 136 روپے ہو گیا۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 6687 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 29 ہزار 334 روپے ہو گیا

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 78 ڈالرز مہنگا ہو کر 3616 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

واضح رہے کہ 21 نومبر کو فی تولہ سونے کا بھاؤ 3500 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہو گیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan