1000306123

لاہور کے علاقہ سندر کے قریب وین اور لوڈر رکشے میں تصادم سے دو نوجوان جاں بحق ہوگئے ۔ حادثے کے بعد وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس نے وین قبضے میں لے کر ملزم کی تلاش شروع کردی۔ جبکہ مصطفیٰ ٹاؤن میں رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زندگی کی بازی ہار گیا ۔

پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت سینتیس سال کے حیدر شریف کے نام سے ہوئی ۔ زخمی موٹرسائیکل سوار کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کرکے رکشہ بھی قبضے میں لے لیا۔ دونوں حادثات تیز رفتاری کے باعث پیش آئے

متعلقہ ٹیگز:#Crime