لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
پولیس کے مطابق ملزم جاوید نے رشتے کے تنازع پر دو بہنوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ فائرنگ سے 19 سالہ لائبہ جاں بحق جبکہ دوسری خاتون آسیہ زخمی ہوگئی، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عرفان لڑکیوں کے والد کا دوست تھا۔ مقتولہ کے والد نے گھر میں مسئلہ ہونے پر عرفان کو صورتحال دیکھنے کے لیے بلایا تھا۔
عرفان موقع پر پہنچا تو ملزم جاوید نے اس پر بھی فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔