کراچی کے علاقے لائنزایریا میں دو سیاسی جماعتوں کے درمیان تصادم کے باعث علاقے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ریلی سے واپسی پر کارکنوں کے نعروں پر تلخ کلامی ہوئی، فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر تعینات ہے۔
ایس ایس پی ساؤتھ بھی نفری کے ہمراہ لائنزایریا میں موجود ہیں، وزیرداخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے لائنز ایریا میں فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
واضح رہے کہ آج قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کراچی میں ریلی نکالی گئی۔ گلشن حدید سے قافلوں کی شکل میں شرکا قیوم آباد پر جمع ہوئے۔ مظاہرین کراچی پریس کلب کے قریب واقع فوارہ چوک پہنچے۔
ریلی کے باعث مین شارع فیصل ایف ٹی سی برج روڈ، ریجنٹ پلازہ اوور ہیڈ برج، نمائش چورنگی، خداداد کالونی، شاہراہ قائدین، گلشن حدید، قائد آباد، داؤد چورنگی کے اطراف اہم شاہراہیں بند رہیں