1000303667

نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوکول نے امریکا میں فلائٹ آپریشن کے بحران پر وزیر ٹرانسپورٹ شان ڈفی کے استعفے کا مطالبہ کردیا۔

گورنر کیتھی ہوشل نے کہا کہ یا تو شان ڈفی کو خود مستعفی ہوجانا چاہیے یا پھر صدر ٹرمپ کو انہیں عہدے سے ہٹا دینا چاہیے۔

شان ڈفی نے امریکا میں پروازوں کی غیر معمولی معطلی کو پرانے ایئر ٹریفک کنٹرول اور پرانی ٹیکنالوجی کو قرار دیا تھا اور سسٹم اپ گریڈ کرنے کے لیے 50 ارب ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے

امریکا میں فضائی ٹریفک کے غیرمعمولی بحران کے باعث تمام ہوائی اڈوں پر پروازیں ساڑھے 4 گھنٹے معطل رہی تھیں۔

13 ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ یا التوا کا شکار ہوئیں۔ ایشیا، یورپ اور کینیڈا سمیت دنیا بھر کی 26 ہزار سے زائد پروازیں التوا کا شکار ہوئیں جب کہ تین ہزار منسوخ ہوئیں اور لاکھوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا.

متعلقہ ٹیگز:#World