1000304157

فرانس میں ایک بار پھر حکومتی پالیسیوں، بڑھتے کرائے کے خلاف ملک گیر احتجاج اور ہڑتال شروع ہوگئی۔

سرکاری ملازمین، ریلوے ورکرز اور طلبہ تنخواہوں میں اضافے اور مہنگائی سے ریلیف کے مطالبات لے کر سڑکوں پر نکل آئے۔

وزیراعظم سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد مظاہرین نے حکومت پر دباؤ بڑھا دیا۔

احتجاج کے باعث بعض علاقوں میں ٹرین سروس متاثر اور پیرس کے متعدد میٹرو اسٹیشنز بھی بند ہیں

متعلقہ ٹیگز:#World