1000301836

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی انتخابی نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے تقسیم کے بجائے اتحاد کی سیاست کا پیغام دیا۔

اپنے بیان میں باراک اوباما کا کہنا تھا کہ عوام ایسی سیاست چاہتے ہیں جو تقسیم کے بجائے لوگوں کو متحد کرے، عوام چاہتے ہیں رہنما درپیش مسائل کا عملی حل پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر خطے سے بہترین امیدوار سامنے آئے، ہر امیدوار مختلف سیاسی نظریات اور پس منظر کی نمائندگی کرتا ہے، امیدواروں نے عوامی خدمت اور اپنے حلقوں کے مفادات کو ترجیح دینے کا عہد کیا۔سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے پاس ابھی مزید دو سال اقتدار میں رہنے کا وقت ہے، تبدیلیاں لانے اور مزید نقصان روکنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

متعلقہ ٹیگز:#World