1000306124

صدر مملکت اور وزیراعظم نے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد سے ملاقاتیں کیں جس دوران دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی، تجارتی، تعلیمی اور عوامی روابط کے فروغ پر زوردیا گیا، صدر زرداری نے 26 مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے کی امیدکا اظہار کیا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔

صدر زرداری سے وفد نے اسپیکر حافظ الدین احمد کی قیادت میں ملاقات کی۔ صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تبادلوں، تجارتی و اقتصادی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر زور دیا۔۔ کہا پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، مشترکہ تاریخ، یکساں عقیدے اور ثقافتی و خاندانی مماثلتیں دونوں ممالک کی شراکت داری کی بنیاد ہیں۔ صدر زرداری نے چھبیس مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا دورہ دوطرفہ تعلقات اور اعلیٰ سطحی تبادلوں کو آگے بڑھانے میں مددگار ہوگا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بنگلہ دیشی اسپیکر اور وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وزیراعظم نے برادرانہ تعلقات، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی روابط مضبوط بنانے پر زور دیااورکہا پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلے مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کی مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔ بنگلہ دیشی اسپیکر کا یہ پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan