1000306286

روات میں شادی کاجھانسہ دے کرخاتون سےمبینہ زیادتی کےالزام میں دوسری جگہ شادی کی تیاری کرنےوالاملزم گرفتار کر لیا گیا ہے روات پولیس نےملزم کونجی ہاؤسنگ سوسائٹی کےسیلون سےحراست میں لےلیا۔

راولپنڈی پولیس ذرائع کے مطابق شادی کا وعدہ کرکے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں احسن قریشی کو گرفتار کرلیا گیا۔

روات پولیس نے ملزم کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع سیلون سے گرفتار کیا۔گرفتاری کے دوران ملزم نے پولیس اہلکاروں سے مزاحمت بھی کی۔ متاثرہ خاتون عظمیٰ طاہر نے ملزم کے خلاف تھانہ روات میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ خاتون کو ملزم کی دوسری جگہ شادی کی تیاری کا علم ہوا تو انہوں نے مقدمہ درج کرایا۔ پولیس نے ملزم کو اپنی شادی کی تقریب میں شرکت سے قبل گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کا میڈیکل اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Crime