عالمی مارکیٹ میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور گزشتہ ہفتے کی شدید گراوٹ کے بعد بحالی کا سلسلہ جاری رہا۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمت 0.4 فیصد اضافے سے 3,645.29 ڈالر فی اونس ہوگئی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی سونے کے مستقبل کے سودوں کی قیمت 0.2 فیصد کمی کے بعد 3,644.70 ڈالر فی اونس رہی
دیگر دھاتوں میں چاندی 1.2 فیصد اضافے سے 43.55 ڈالر، پلاٹینم 0.4 فیصد بڑھ کر 1,330.42 ڈالر اور پیلیڈیم 0.6 فیصد اضافے سے 898.95 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
واضح رہے کہ 14 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سرمایہ کاروں نے کم قیمت پر خریداری کی، جبکہ امریکی مہنگائی کے اعداد و شمار سے قبل مارکیٹ محتاط رہی۔
معاشی ماہرین کے مطابق مسلسل بلند مہنگائی امریکی مرکزی بینک کی سخت مالیاتی پالیسی کی جانب اشارہ کرتی ہے، تاہم آئندہ شرح سود میں اضافے کا فیصلہ آنے والے معاشی اعداد و شمار پر منحصر ہوگا۔ امریکی پرسنل کنزمپشن ایکسپینڈیچرز (پی سی ای) انڈیکس بدھ کو جاری کیا جائے گا، جسے فیڈرل ریزرو مہنگائی کی صورتحال جانچنے کے لیے اہم پیمانہ سمجھتا ہے۔
مارکیٹ میں دسمبر کے اجلاس میں شرح سود 25 بیسس پوائنٹس بڑھنے کا امکان 95 فیصد لگایا جا رہا ہے۔ بلند شرح سود سے سونے جیسے غیر منافع بخش اثاثوں میں سرمایہ کاری کی کشش کم ہوتی ہے۔