1000004711

سوئی گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں دائر کر دی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کی گیس کی اوسط قیمت میں 370 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے جب کہ سوئی ناردرن کی گیس قیمت میں 10 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا جائے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے کوئٹہ میں گیس کے بلوں میں اضافے سے متعلق وضاحت جاری کر دی۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے بتایا کہ کوئٹہ میں سردی کے آغاز اور گیس کے زیادہ استعمال سے بلوں میں اضافہ ہوا، اوگرا کے مقرر کردہ ٹیرف کے باعث بھی بلوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ایس ایس جی سی کے مطابق بڑے بلوں سے بچنے کیلیے بعض صارفین میٹر ٹیمپر کرتے ہیں، ٹیمپر شدہ میٹرز کی بلنگ کنیکٹڈ لوڈ کی بنیاد پر کی جاتی ہے، صارفین میٹر تبدیلی اور لیبارٹری ٹیسٹ کی درخواست دے سکتے ہیں، میٹر ٹیسٹ میں اضافی چارجز ثابت نہ ہونے پر وصول شدہ رقم واپس کر دی جاتی ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے مزید کہا کہ کوئٹہ میں صارفین کی شکایات کے ازالے کیلیے ہیلپ ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے، بلوچستان ریجنل آفس میں قائم ہیلپ ڈیسک کوئٹہ ریجنل منیجر کی نگرانی میں کام کرے گا، شدید مالی نقصانات کے باوجود کوئٹہ میں گیس کی فراہمی جاری ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan