1000304065

راولپنڈی میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے مقابلے میں سلو اوور ریٹ پر دونوں ٹیموں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کردیے گئے۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان پر میچ فیس کا 25 فیصد جبکہ سری لنکا پر 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے ایک، ایک پوائنٹ بھی کاٹ لیے گئے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت میں پاکستان پانچ اوورز جبکہ سری لنکا 15 اوورز کم کرانے کا ذمہ دار قرار پایا۔

ایمریٹس آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے ڈین کوسکر نے دونوں ٹیموں پر پابندیاں عائد کیں۔ آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے تحت مقررہ وقت میں ہر اوور کم کرانے پر کھلاڑیوں کی میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 50 فیصد ہے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے الزامات تسلیم کرتے ہوئے جرمانے قبول کرلیے، جس کے باعث باقاعدہ سماعت کی ضرورت پیش نہیں آئی

متعلقہ ٹیگز:#Sports