1000006508

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

دوحہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلادیش اے نے پاکستان شاہینز کو جیت کےلیے 233 رنز کا ہدف دیا جو قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

بنگلادیش اے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 232 رنز کا ٹوٹل بورڈ پر سجایا۔

شہادت حسین نے 103 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ مہدالاسلام 42، مہروب حسن 28، ریپن مندول 19 رنز بنا کر قابلِ ذکر بیٹرز رہے۔

پاکستان شاہینز کی جانب سے صفیان مقیم نے 3، حسن نواز اور علی رضا نے دو دو جبکہ احمد دانیال نے ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، پہلے 20 رنز پر معاذ صداقت اور پھر 21 کے مجموعے پر شامل حسین آؤٹ ہوگئے۔

ایسے میں حسن نواز پھر مردِ بحران ثابت ہوئے، انہوں نے شاہزیب خان کے ساتھ سنچری پارٹنر شپ بنا کر قومی ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا۔ حسن نواز 62 اور شاہزیب خان 50 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد پانچویں وکٹ پر کپتان عبدالصمد اور فرحان یوسف کے درمیان بنی 74 رنز کی پارٹنر شپ نے میچ کا رخ تبدیل کردیا۔ عبدالصمد 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فرحان یوسف نے 46 رنز کی اننگز کھیلی

متعلقہ ٹیگز:#Sports