1000305063

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ سے دنیا کے تمام براعظم دباؤ میں آ گئے ہیں اور دنیا بھر میں مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی جنگ میں ایرانی سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں نے مارکیٹ کو بہت اچھا سنبھالا ہے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ دشمن کا خیال تھا کہ وہ ہمیں جُھکا لے گا لیکن دشمن یہ خواب ہی دیکھتا رہے گا۔

ایران کے دارالحکومت تہران میں کاروباری افراد سے ملاقات میں صدر پزشکیان نے کہا کہ ہمیں مشکلات درپیش ہیں لیکن ہم اپنے مضبوط عزم سے ان پر قابو پا لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام اور مسلح افواج نے شرپسندوں کی جانب سے ملک کو نقصان پہنچانے کے ارادے کامیاب نہیں ہونے دیے

متعلقہ ٹیگز:#World