دبئی میں شادیوں اور تقریبات کے لیے لگژری سپر یاٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔
راس الخیمہ میں وِن المرجان آئی لینڈ ریزورٹ 2027 میں افتتاح کے موقع پر 43.2 میٹر طویل لگژری سپر یاٹ ’نیچرل نائن‘ متعارف کرائے گا۔
تین منزلہ سپریاٹ ایک وقت میں بندرگاہ پر 150 مہمانوں کی میزبانی کر سکے گی، جبکہ سمندرمیں سفر کےدوران کاک ٹیل تقریبات کے لیے 50 اورکھانے کی نشستوں کے لیے 40 افراد کی گنجائش ہوگی۔
یاٹ میں ڈبل ہائٹ مین سیلون، دو بارز، کھلی فضاؤں میں تفریحی مقامات اور جدید سہولیات سے آراستہ کمرشل کچن بھی بنایا گیا ہے۔
وِن المرجان آئی لینڈ کےصدرمیکس ٹیپینر کے مطابق سپر یاٹ نجی تقریبات، شادیوں اور زندگی کے یادگار لمحات منانے کے لیے ایک منفرد مقام فراہم کرے گی