1000005084

ہر ذی روح کا آغاز پیدائش اور انجام مٹی میں دفن ہونا ہے۔۔ لیکن کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو دوسروں کیلئے مشعل راہ، عوام الناس کیلئے مسیحا اور اپنے اہل و عیال اور عزیز و اقارب کیلئے باعث فخر بن جاتیں ہیں۔۔

یہ شخصیات ان اینٹوں کی مانند ہوتی ہیں جو نہ صرف مضبوط، بلند و بالا اور خوبصورت عمارت کی تعمیر میں دکھائی دیتی ہیں۔۔کچھ لوگ سامنے رہ کر کام کرتے ہیں، اور کچھ لوگ خاموشی سے وہ کام کر جاتے ہیں جن کے اثرات مدتوں بھی دکھائی دیتے رہتے ہیں اور کئی نسلیں ان سے مستفید ہوتی ھیں۔۔ کچھ لوگ تصویر میں نظر آتے ہیں اور کچھ لوگ تصویر میں کہیں دکھائی نہیں دیتے، مگر تصویر کے ہر رنگ میں اُنکا حصہ ہوتا ہے۔۔ کچھ چراغ جلاتے ہیں، اور کچھ خود جل کر دوسروں کے راستے روشن کرتے ہیں۔۔

چک نمبر 337 ج ب، نواں لاہور، تحصیل گوجرہ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، سے تعلق رکھنے والے محمد اقبال نعیم صاحب اور انکی اہلیہ محترمہ فرحت اقبال صاحبہ کا شمار ایسی ہی فرشتہ صفت شخصیات میں ہوتا ہے، جو ذاتی نمود و نمائش کی بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔۔ اور ہمہ وقت مجبور، لاچار اور ضرورت مند افراد کی بلا تفریق خدمت کرنے میں مصروف ہیں۔۔ مقامی سطح پر انکی کاوشیں اور لوگوں کی فلاح کیلئے کئے گئے اقدامات سے سب لوگ واقف ہیں۔۔

یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ انکے کسی فلاحی و سماجی پراجیکٹ کو حکومتی سطح پر کسی قسم کی بھی معاونت حاصل نہیں رہی، نہ حاصل ہے۔۔ یہ سب انکی ذاتی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔۔

رسول بی بی میموریل ہائر سیکنڈری سکول۔۔ بچیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنیکا ایک بہترین ادارہ بن چکا ہے۔۔

نسیم حجازی رورل ہیلتھ سنٹر۔۔ علاج معالجے کی سہولیات سے محروم یا کم وسائل رکھنے والے افراد کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔۔

خواتین کیلئے بروقت تشخیص اور بچاؤ کیلئے بریسٹ کیمپ کا تسلسل سے انعقاد۔۔۔

گاؤں کے مستحق افراد کو راشن کی فراہمی۔۔

آنکھوں کے علاج کیلئے مفت طبی کیمپس کا انعقاد۔۔۔

متاثرین سیلاب کو بستر، کپڑوں، ادویات اور راشن کی فراہمی۔۔ جیسے عوامی فلاح کے بیشمار منصوبے، نعیم اقبال صاحب اور انکی اہلیہ فرحت اقبال صاحبہ کی سربراہی میں جاری ہیں۔۔

کچھ لوگ منزل پر پہنچ کر اپنا نام لکھواتے ہیں، کچھ راستے میں اپنے نشان چھوڑ جاتے ہیں، اور کچھ راستہ ہی اسی لئے بناتے ہیں کہ دوسروں کا سفر آسان ہو جائے۔۔

محمد اقبال نعیم صاحب بھی شاید ایسے ہی ایک خاموش معمار ہیں۔۔ جن کی محنت اداروں کی صورت میں نظر آتی ہے اور جن کی خدمت لوگوں کی دعاؤں میں زندہ رہتی ہے۔۔

کچھ لوگ اپنی پہچان تصویروں میں تلاش کرتے ہیں، کچھ تختیوں پر لکھواتے ہیں اور کچھ اپنی پہچان لوگوں کی زندگیوں میں چھوڑ جاتے ہیں۔۔

کچھ لوگ خود منظر کا حصہ نہیں بنتے، بلکہ پورا منظر اُن کی محنت سے وجود میں آتا ہے۔۔

متعلقہ ٹیگز:#Articles