1000005829

وفاقی حکومت نےآئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے چند روز قبل چار ماہ کے دوران تیسری بار مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 4 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دے دی،جس کے بعد حالیہ سیزن میں چینی کی برآمد کا مجموعی کوٹہ 7 لاکھ 24 ہزار میٹرک ٹن ہوگیا۔

ذرائع کےمطابق حکومت نےگزشتہ چار ماہ کے دوران تیسری بار چینی برآمد کرنے کی اجازت دی ہے،چینی برآمد کرنے کی سمری متعلقہ وزارتوں کو پیشگی ارسال نہیں کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت آئی ایم ایف کی شرط کے باوجود چینی کی درآمد اور برآمد کو مکمل طور پر آزاد نہیں کرسکی،پاکستان میں اس وقت 79 شوگر ملیں کام کررہی ہیں،جبکہ سالانہ چینی کی پیداوار تقریباً 61 لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن ہے۔

دوسری جانب گزشتہ پانچ سال کے دوران پاکستان میں چینی کی اوسط قیمت میں سالانہ 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈپاکستان کیلئے1ارب ڈالر قرض کی پانچویں قسط کی منظوری پرغورکرےگا۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan