حکومتِ بلوچستان نے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے بارے میں مستند معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے 5 کروڑ سے 25 کروڑ روپے تک انعام مقرر کر دیا۔
کوئٹہ میں وزیر داخلہ کے معاون برائے میڈیا امور بابر یوسف زئی کے مطابق دہشت گرد رحمٰن گل اور بشیر زیب کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے افراد کو 25، 25 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، دیگر انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے بارے میں اطلاع دینے پر بھی انعامات مقرر کیے گئے ہیں
بابر یوسف زئی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ دہشت گردوں کے حوالے سے مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں، اطلاع دینے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی اور مستند و قابلِ عمل معلومات ملنے پر فوری کارروائی کی جائے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ انعامات کی ادائیگی حکومت بلوچستان کے مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہو گی، دہشت گردی کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے