1000306553

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران میناب اسکول پر کیا گیا حملہ کبھی نہیں بھولے گا۔

صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ اُس حملے میں 168 بچوں کی شہادت کے ذمے دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میناب اسکول پر حملہ اُن لوگوں کے دہرے معیار کا ثبوت ہے، جو انسانی حقوق کے علمبردار بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ میناب اسکول پر حملہ 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکا و اسرائیل کی جنگ کے پہلے دن ہوا تھا۔

اقوام متحدہ تحقیقاتی مشن نے میناب اسکول پر حملہ "جنگی جرم" قرار دیتے ہوئے اس کا ذمے دار امریکا کو ٹھہرایا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے اس پر کہا تھا کہ ایرانی اسکول پر "جان بوجھ کر" حملہ نہیں کیا گیا تھا

متعلقہ ٹیگز:#World