1000304068

برطانیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی قبضے میں ملوث 8 کمپنیوں پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔

لندن سے خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے غزہ کو امداد کی فراہمی روکنے والے ایک گروپ پر بھی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا۔ برطانیہ نے پابندیوں کے پیکیج کا اعلان ای ون ٹینڈر کی حتمی تاریخوں سے کچھ دیر قبل کیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق پابندیوں کے تحت 8 اسرائیلی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کر دیےجائیں گے اور کمپنیوں کے ڈائریکٹرز کو نااہل قرار دے دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ نے کہا کہ دو ریاستی حل کا تحفظ حکومت کے نقطہ نظر کا بنیادی محور ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ای ون منصوبے پر پیغام واضح ہے، بولی نہ لگائیں، تعمیر نہ کریں۔ ای ون منصوبے کے ذریعے دو ریاستی حل کی تباہی سے منافع نہ کمائیں

متعلقہ ٹیگز:#World