برطانیہ میں امریکی فوجی اڈے کے قریب مشتبہ ڈرونز کی پروازوں نے سیکیورٹی خدشات بڑھا دیے۔
فاکس نیوز کے مطابق امریکی فورسز نےکارروائی کرتے ہوئےڈرونز ناکارہ بنا دیے،برطانوی فضائی اڈے کے گرد چھ مشتبہ ڈرونز دیکھے گئے،جنہیں امریکی انسدادِ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے پسپا کیا گیا۔
امریکی فضائیہ نےواقعے میں ایران کےملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی، جبکہ حکام کے مطابق ڈرونز سے کسی امریکی اہلکار، طیارے یا فوجی تنصیب کو نقصان نہیں پہنچا
دوسری جانب برطانوی وزارتِ دفاع نے فوجی اڈوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے کے لیے 47 کروڑ پاؤنڈ کے اضافی فنڈز دینے کا اعلان کردیا ہے