1000305204

اردن نے بحرین میں ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحرین میں ایرانی حملہ کشیدگی میں خطرناک اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بحرین میں شہری تنصیب کو حملے کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

اردنی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی حملہ بحرین کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اردن خلیجی ریاستوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

دوسری جانب ایران نے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے خلیج فارس پر امریکی ایف 16 طیارے کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے خلیج فارس کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں طیارے کو نقصان پہنچا اور پائلٹ کو مشن ادھورا چھوڑ کر خطے کے قریبی ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی.

متعلقہ ٹیگز:#War