برطانوی وزارت دفاع نے ایک لاکھ ریزرو فوجیوں کو ممکنہ طور پر فوجی خدمات کے لیے طلب کیے جانے کی تیاری کی ہدایت کردی۔
برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق سرد جنگ کے بعد پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں ریزرو فوجیوں کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں۔
خطوط میں ریزرو فوجیوں کو فوجی تربیت اور مشقوں میں حصہ لینے کی پیشکش کی گئی ہے۔ خطوط پر بری، بحری اور فضائی افواج کے سربراہان کے دستخط ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فضائیہ نے رات کے وقت طیاروں کو ہینگرز میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے، جبکہ فوجی اڈوں پر طیاروں کو ڈرون حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی جال بھی نصب کیے جا رہے ہیں۔
برطانوی خفیہ ایجنسی نے روس کی جانب سے تخریب کاری کے ممکنہ خطرات سے خبردار کیا تھا۔