1000305201

پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد جون 2026ء کے اختتام پر ملکی قرضوں کا مجموعی حجم 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جون 2025ء کے اختتام پر پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے، جو اگلے ایک سال کے دوران بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے ہوگئے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایک سال میں حکومتی قرضوں میں مجموعی طور پر 6.2 ٹریلین روپے، یعنی 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027ء سے 2029ء کے لیے مرتب کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے (Debt Sustainability Analysis) میں بھی قرضوں کی موجودہ صورتحال اور ان کے حجم کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جون 2026ء کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں اور حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کردہ قرضوں کی مالیت 90.98 ٹریلین روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ حجم 84.8 ٹریلین روپے تھا۔

تاہم قرضوں کے حجم میں نمایاں اضافے کے باوجود مجموعی سرکاری قرضوں کا ملکی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد رہ گیا ہے۔

متعلقہ ٹیگز:#Pakistan